Sky Pakistan

Pakistan Largest Digital Media Network

🚨 الائیڈ بینک اڈا 5 چک میں مبینہ مالی فراڈ، امجد باؤ پان شاپ کے اکاؤنٹ سے 21,30,200 روپے نکل گئے

🚨 الائیڈ بینک اڈا 5 چک میں مبینہ مالی فراڈ، امجد باؤ پان شاپ کے اکاؤنٹ سے 21,30,200 روپے نکل گئے

ننکانہ صاحب بیورو چیف عبدالستار

🚨 الائیڈ بینک اڈا 5 چک میں مبینہ مالی فراڈ، امجد باؤ پان شاپ کے اکاؤنٹ سے 21,30,200 روپے نکل گئے
اڈا چک نمبر 5، ننکانہ شاہکوٹ روڈ
اڈا چک نمبر 5 کے رہائشی امجد باؤ (پان شاپ) کے مطابق ان کے الائیڈ بینک لمیٹڈ، اڈا چک نمبر 5 برانچ میں موجود اکاؤنٹ سے مبینہ طور پر 21 لاکھ 30 ہزار 200 روپے فراڈ کے ذریعے نکال لیے گئے۔
متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ رقم عمرہ کی ادائیگی اور دیگر ضروری اخراجات کے لیے اپنے اکاؤنٹ میں محفوظ رکھی تھی۔ ان کے مطابق نہ تو انہوں نے خود یہ رقم نکلوائی اور نہ ہی رقم نکلنے کے حوالے سے انہیں بینک کی جانب سے بروقت آگاہ کیا گیا۔
امجد باؤ نے بتایا کہ جب انہوں نے اپنے اکاؤنٹ کی تفصیلات چیک کیں تو انکشاف ہوا کہ ان کے اکاؤنٹ سے لاکھوں روپے کی رقم نکالی جا چکی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مرکزی انجمن تاجران اڈا چک نمبر 5 کے عہدیداران اور کمیٹی ممبران فوری طور پر الائیڈ بینک برانچ پہنچے اور برانچ منیجر سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران بینک انتظامیہ نے تاجران کمیٹی کو یقین دہانی کروائی کہ معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور بینک ریکارڈ کے مطابق جو بھی معلومات اور ڈیٹا فراہم کیا جا سکتا ہے، وہ جلد از جلد متاثرہ شخص اور متعلقہ فریقین کو مہیا کیا جائے گا۔
تاجران برادری نے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کر کے ذمہ دار عناصر کا تعین کیا جائے اور متاثرہ شخص کو انصاف فراہم کیا جائے۔
مرکزی انجمن تاجران اڈا چک نمبر 5 اس معاملے کی نگرانی کر رہی ہے اور متاثرہ شخص کے ساتھ مکمل تعاون کا اظہار کرتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *