Sky Pakistan

Pakistan Largest Digital Media Network

ملتان کا وہ عظیم سپوت جسے تاریخ کبھی فراموش نہیں کر سکتی

ملتان کا وہ عظیم سپوت جسے تاریخ کبھی فراموش نہیں کر سکتی

ملتان کا وہ عظیم سپوت جسے تاریخ کبھی فراموش نہیں کر سکتی

ملتان(ایم علی) قیامِ پاکستان کی تاریخ صرف بڑے شہروں اور معروف قومی رہنماؤں تک محدود نہیں، بلکہ ملتان کی سرزمین نے بھی ایسے عظیم سپوت پیدا کیے جنہوں نے پاکستان کے حصول کے لیے عملی جدوجہد کی۔

انہی شخصیات میں سید زین العابدین شاہ گیلانی کا نام نمایاں ہے۔ تاریخی ریکارڈ کے مطابق 1936 میں قائداعظم محمد علی جناح سے ملاقات کے بعد انہیں ملتان میں مسلم لیگ کو منظم کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی۔ وہ ملتان مسلم لیگ کے اہم رہنما اور قیام پاکستان تک اس کے صدر رہے، جبکہ 1940 کے تاریخی لاہور اجلاس میں ملتان کے مسلم لیگ وفد کی قیادت بھی کی۔

3 مارچ 1947 کو ملتان میں پاکستان کا پرچم لہرانے کے واقعے سے بھی ان کا نام منسوب کیا جاتا ہے۔ ان کی جدوجہد اس بات کی یاد دہانی ہے کہ پاکستان کے قیام میں ملتان کے لوگوں اور مقامی قیادت نے بھی اپنا حصہ ڈالا۔

بطور ایک صحافیِ ملتان، میرا یہ فرض ہے کہ ہم اپنی تاریخ کے ان عظیم لوگوں کو یاد رکھیں جنہوں نے اپنے وقت میں پاکستان کے لیے جدوجہد کی۔ ہم ملتان کے اس عظیم سپوت سید زین العابدین شاہ گیلانی کو نہیں بھولے اور نہ ہی ان کی خدمات کو فراموش ہونے دیں گے۔

یہ ہماری تاریخ بھی ہے، ہماری ذمہ داری بھی اور آنے والی نسلوں کے لیے ہمارا پیغام بھی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *