
سمندری ( عثمان قادری تحصیل رپورٹر) چوہدری عارف محمود گل اور چوہدری خالد محمود گل نے کہا ہے پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ہر عوام کے لیے ایسے منصوبے لانچ کیے ہیں جو کہ عام آدمی کو بھی ان کی ایکسیس ان کی دہلیز پر دستیاب ہے جس سے لوگ مستفید ہو رہے ہیں ملک کی ترقی میں فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کے کردار کو بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا پاک فوج نے ہمیشہ ملک اور قوم کے لیے قربانیاں دی ہیں انہوں نے کہاکہ حلقہ کہ تمام دیہات کی

سڑکیں تعمیر کریں گے عوام کہے یا نہ کہے ترقی ان کا حق ہے ان کا کہنا تھا کہ تھانہ کچہری کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے بلکہ کام کر کے علاقے کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نےچک نمبر 195 گ ب میں کارپٹ لنک روڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا چوہدری عارف محمود گل اور چوہدری خالد محمود گل کی مریدوالہ آمد سے قبل اڈا ٹوریانوالا پر چوہدری خاور شفقت سانسی اور دیگر معززین کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا مرید والہ پہنچنے پر چوہدری ضیاء اللہ گجر کہ ڈیرے سے قافلہ کی

مرید والہ پہنچنے پر چوہدری ضیاء اللہ گجر کہ ڈیرے سے قافلہ کی صورت میں جب چک نمبر 195 گ ب روانہ ہوئے تو راستہ میں حمدان پٹرولیم پر چوہدری شاہد گجر کی جانب سے بھی ان کا بھرپور استقبال کیا گیا ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی جس کے بعد چک نمبر 195 گ ب میں بھی سابق چیئرمین چوہدری احمد رضا اور چوہدری نوید گل کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا اور ڈھول تاپ پر پھولوں کی پتیاں اور نوٹ نچھاور کیا گئے اس موقع پر فیتا کاٹ کر سڑک کا افتتاح بھی کیا گیا

اس موقع پر علاقہ معززین چوہدری سہیل خورشید، چوہدری شبیر،سابق چیئرمین چوہدری عصمت اللہ دگل،سابق چیئرمین چوہدری امجد بھلر ،چوہدری ضیا اللہ گجر،سابق چیئرمین چوہدری محمد ارشد ،چوہدری غلام احمد، محمد آصف چیئرمین اور دیگر معززین ہیں شرکت کی












Leave a Reply