
گھارو میں سماجی کارکن عبدالقیوم جوکھیو کی گرفتاری کے خلاف ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں سیاسی، سماجی، مذہبی اور تاجر تنظیموں کے رہنماؤں، کارکنوں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
وی او
ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر عبدالقیوم جوکھیو کی فوری رہائی کے مطالبات درج تھے۔ مظاہرین نے ایس ایس پی ملیر اور ضلع ٹھٹھہ کی پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے گرفتاری کو بلاجواز اور ناانصافی قرار دیا۔
مقررین کا کہنا تھا کہ عبدالقیوم جوکھیو ایک باعزت سماجی شخصیت ہیں، جنہوں نے ہمیشہ عوامی مسائل کے حل اور فلاحی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر کردار ادا کیا ہے۔ ان کی گرفتاری سے عوام میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔












Leave a Reply