Sky Pakistan

Pakistan Largest Digital Media Network

گوجرانوالہ: جامع مسجد بلال میں سورۃ البقرہ کی آیت 177 کی جامع تشریح بیان

گوجرانوالہ: جامع مسجد بلال میں سورۃ البقرہ کی آیت 177 کی جامع تشریح بیان

محمد عمیر ڈپٹی بیوروچیف سے
گوجرانوالہ: جامع مسجد بلال محلہ ممتاز آباد موڑ ایمن آباد قبرستان روڈ میں جمعۃ المبارک کے موقع پر حضرت مولانا محمد صہیب مجاہد نے سورۃ البقرہ کی آیت نمبر 177 کی جامع اور مدلل تشریح بیان کی۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام میں اصل نیکی صرف ظاہری رسوم کا نام نہیں بلکہ صحیح عقیدہ، مضبوط ایمان اور اعمالِ صالحہ کا مجموعہ ہے

ہے۔ انہوں نے قرآن کریم کی اس عظیم آیت کی روشنی میں واضح کیا کہ حقیقی نیکی اللہ تعالیٰ، یومِ آخرت، فرشتوں، آسمانی کتابوں اور تمام انبیائے کرام علیہم السلام پر ایمان لانے، اللہ کی محبت میں مال خرچ کرنے، نماز قائم کرنے، زکوٰۃ ادا کرنے، وعدوں کی پابندی کرنے اور آزمائشوں پر صبر اختیار کرنے میں ہے۔

مولانا محمد صہیب مجاہد نے کہا کہ یہ آیت اسلام کے جامع تصورِ دین کو بیان کرتی ہے، جس میں عقائد، عبادات، اخلاق اور معاملات سب شامل ہیں۔ انہوں نے حاضرین کو تلقین کی کہ اپنی زندگیوں کو قرآن و سنت کے مطابق ڈھالیں، کیونکہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک کامیابی کا معیار ایمان، تقویٰ اور نیک اعمال ہیں، نہ کہ محض ظاہری دعوے یا رسم و رواج۔

خطاب کے اختتام پر انہوں نے امتِ مسلمہ، وطنِ عزیز پاکستان اور تمام مسلمانوں کی سلامتی، اتحاد اور استقامت کے لیے خصوصی دعا بھی کرائی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *