ٹھٹھہ(رپوٹر سبحان علی
گھارو: گزشتہ رات دھابیجی کے فلٹر پلانٹ کے قریب مبینہ طور پر 125 سی سی موٹرسائیکل چھین کر فرار ہونے والے ملزمان کا دھابیجی پولیس سے مقابلہ ہوا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دو مبینہ ملزمان، عبدالغنی ولد صدیق بھرکیانی اور مجاہد ولد محمد صابر لاشاری زخمی ہوگئے، جنہیں گھارو اور دھابیجی پولیس نے حراست میں لے کر علاج کے لیے رورل ہیلتھ سینٹر گھارو منتقل کر دیا، جبکہ ان کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی 125 سی سی موٹرسائیکل اور چند موبائل فون بھی برآمد ہوئے ہیں۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
گزشتہ رات دھابیجی کے فلٹر پلانٹ کے قریب مبینہ طور پر 125 سی سی موٹرسائیکل چھین کر فرار





Leave a Reply