ملتان: کینٹ پولیس ڈویژن کی بڑی کارروائی، سی ٹی ڈی اہلکار بن کر شہریوں کو لوٹنے والے سمیت 33 گینگز کے 78 ارکان گرفتار
ملتان (کرائم رپورٹر ایم علی ): ملتان کینٹ پولیس ڈویژن نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 33 مختلف گینگز کے 78 ارکان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3 کاریں، 1 ٹرک، 120 موٹر سائیکلیں، نقدی اور منشیات برآمد کی گئیں، جبکہ برآمد ہونے والے سامان کی مجموعی مالیت تقریباً 11 کروڑ 81 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔
سی پی او ملتان کے مطابق گرفتار ملزمان میں وہ افراد بھی شامل ہیں جو خود کو سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ) کے اہلکار ظاہر کر کے شہریوں سے موٹر سائیکلیں، موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیاء چھیننے کی وارداتوں میں ملوث تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد کیا گیا سامان قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد اس کے اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔












Leave a Reply