Sky Pakistan

Pakistan Largest Digital Media Network

واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے ٹھٹھہ اور سجاول ضلعوں کی

واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے ٹھٹھہ اور سجاول ضلعوں کی

ٹھٹھہ ]ڈسٹکرٹ ٹھٹھُ رپوٹر سبحان علی
واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے ٹھٹھہ اور سجاول ضلعوں کی جانب سے نجکاری اور دیگر سہولیات نہ ملنے کے خلاف ریلی احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا

واپڈا کی نجکاری کے عمل کے خلاف واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے رھنما عبد الطیف نظامانی کی اپیل پورے ملک کی طرح ٹھٹھہ اور سجاول ضلعوں کی یونین کی جانب سے حیسکو آفس مکلی سے مین قومی شاہراھ مکلی تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں اپکا کے رہنمائوں عبدالطیف کھٹی راجو قریشی نے بھی شرکت کی ریلی کے شرکاء نے مین قومی شاہراھ پر دھرنا دیا اس موقع پر واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے ٹھٹھہ اور سجاول ضلعوں کے رہنمائوں وحید علی رند شیر زمان سہتو نیاز خواجہ منور تارو غلام قادر میربحر سھراب خاصخیلی عبد الرحمن خان اکبر لاشاری عبدالحکیم خاصخیلی اور دیگر نے کہا کہ ایک تو ملک میں بیروزگاری غربت بڑھتی جارہی ہے اور حکومت اپنی من مانی کرکے دوسرے بڑے اداروں کی طرح واپڈا کی نجکاری کررہی ہے جوکہ مزدوروں کا معاشی قتل ہے انہوں نے کہا کہ واپڈا ملازمین کو کوئی سہولیات نہیں دی جارہی ہیں الٹا غریب مزدوروں کے گھروں کے چولھے ٹھنڈے کرنے کی سازش کی گئی ہے واپڈا کی خالی آسامیوں پر بھرتیاں نہیں کی جارہی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نجکاری کے عمل کو فوری روکے ورنہ پورے ملک میں واپڈا حیسکو اور اسکے ذیلی اداروں کی تالا بندی کرکے ڈی چوک اسلام آباد پر زبردست دھرنا دیا جائے گا اور دمہ دم مست قلندر ہوگا اور پورے ملک کی بجلی بند کردی جائے گی انہوں نے صحافی برادری اور وکلا سے اپیل کی ہے وہ ہمیشہ کی طرح ہمارا ساتھ دیتے ہوئے وفاقی حکومت کے نجکاری عمل کو رکوانے میں ہماری مدد کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *