
گجرانوالا محمد عمیر ڈپٹی بیوروچیف سے
مرکزی جامع مسجد بلال، محلہ ممتاز آباد، موڑ ایمن آباد، گوجرانوالہ میں خطیبِ جمعہ محمد صہیب مجاہد نے اپنے خطبۂ جمعہ میں حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی فضیلت و عظمت کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے قرآنِ کریم اور صحیح احادیث کی روشنی میں واضح کیا کہ انبیائے کرام علیہم السلام کے بعد پوری امت بلکہ تمام انسانوں میں حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ سب سے افضل ہیں، اور اس پر اہلِ سنت والجماعت کا اجماعی موقف ہے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں اس بات کی وضاحت کی کہ فضائل کے باب میں جزوی فضیلت اور کلی و مجموعی فضیلت میں فرق کرنا ضروری ہے۔ بعض صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کو مخصوص اوصاف یا اعمال میں امتیازی فضیلت حاصل ہے، لیکن مجموعی اور کلی فضیلت کے اعتبار سے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ تمام صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم سے افضل ہیں۔ اس حقیقت پر قرآن و سنت سے متعدد دلائل پیش کیے گئے۔
محمد صہیب مجاہد صاحب نے کہا کہ تمام صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم سے محبت اور ان کا احترام ایمان کا تقاضا ہے، جبکہ ان کے فضائل کو قرآن و سنت اور فہمِ سلف کی روشنی میں سمجھنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے۔





Leave a Reply