Sky Pakistan

Pakistan Largest Digital Media Network

سی آئی اے پولیس ٹھٹھو کی جانب سے قومی شاہراہ پر گجی کے قریب ایک مشکوک ریوو گاڑی کو روکنے کی

سی آئی اے پولیس ٹھٹھو کی جانب سے قومی شاہراہ پر گجی کے قریب ایک مشکوک ریوو گاڑی کو روکنے کی

ڈسٹرکٹ ٹھٹھہ رپورٹر سبحان علی) ٹھٹھو: سی آئی اے پولیس ٹھٹھو کی جانب سے قومی شاہراہ پر گجی کے قریب ایک مشکوک ریوو گاڑی کو روکنے کی کوشش کے دوران ڈرائیور نے مبینہ طور پر گاڑی کو بھگانے کی کوشش کی، اس دوران گاڑی بے قابو ہو کر قریبی سم نہر میں جاگری۔
ذرائع کے مطابق جب پولیس اہلکار گاڑی کی تلاشی لینے گئے تو گاڑی میں سوار کچھ افراد نے مبینہ طور پر پولیس اہلکار مبین جاکرو پر حملہ کیا اور انہیں پانی میں ڈبونے کی کوشش کی۔ اسے شدید زخمی حالت میں سول ہسپتال ٹھٹھہ منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پولیس نے گاڑی سے بڑی مقدار میں سپاری برآمد کر لی ہے جب کہ واقعے میں ملوث دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو اپنی تحویل میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کو واقعے کے بارے میں سرکاری بیان اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *