پاکپتن(ڈسٹرکٹ بیورو چیف)تففصیلات کے مطابق دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام 23 جولائی 2026 بروز جمعرات بعد نمازِ مغرب مدنی مرکز فیضانِ مدینہ، منڈی موڑ پاکپتن شریف میں ایک عظیم الشان سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوگا۔اجتماع سے دعوتِ اسلامی کی مرکزی شوریٰ کے رکن، مبلغِ دعوتِ اسلامی الحاج منصور رضا عطاری صاحب خصوصی بیان فرمائیں گے۔ اس روح پرور اجتماع میں خصوصی افراد سمیت عوام الناس کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کے مطابق اس اجتماع کا مقصد اسلامی تعلیمات کو عام کرنا، سنتِ رسول ﷺ کی ترویج اور خصوصی افراد کو دینی ماحول فراہم کرنا ہے۔ اجتماع میں ذکر و اذکار، اصلاحی بیانات اور دینی رہنمائی کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے اہلِ علاقہ سے اپیل کی ہے کہ وہ خود بھی اس بابرکت اجتماع میں شرکت کریں اور اپنے اہلِ خانہ، دوستوں اور عزیز و اقارب کو بھی شرکت کی دعوت دیں تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد دینی و روحانی فیوض و برکات سے مستفید ہو سکیں۔مزید راہنمائی کیلیئے محمد ندیم احمد عطاری مدنی ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ اسپیشل پرسن دعوت اسلامی ڈسٹرکٹ پاکپتن شریف رابطہ نمبر03127259287
دعوتِ اسلامی کے عظیم الشان اجتماع کا مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں انعقادرُکنِ شوریٰ الحاج منصور رضا عطاری صاحب دامت برکاتہم العالیہ خطاب فرمائیں گے





Leave a Reply