دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رُکن حاجی منصور عطاری کا خصوصی خطاب
پاکپتن (قاری خواجہ سے) تفصیلات کے مطابق دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضانِ مدینہ منڈی موڈ پاکپتن شریف میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا اجتماع میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی منصور عطاری دامت برکاتہم العالیہ نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔جس میں اسلامی تعلیمات، سنتوں پر عمل اور نیکی کی دعوت کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔اس اجتماع میں اسپیشل پرسنز، یعنی گونگے، بہرے، نابینا اور دیگر معذور افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور بیان سے بھرپور استفادہ حاصل کیا۔اجتماع کے اختتام پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی منصور عطاری دامت برکاتہم العالیہ نے اسپیشل پرسنز سے خصوصی ملاقات فرمائی، ان کی حوصلہ افزائی کی، خیریت دریافت فرمائی اور دعاؤں سے نوازا۔دعوتِ اسلامی کا اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ خصوصی افراد تک دینِ اسلام کی تعلیمات پہنچانے اور انہیں دینی ماحول فراہم کرنے کے لیے مسلسل خدمات سرانجام دے رہا ہے۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد












Leave a Reply