Sky Pakistan

Pakistan Largest Digital Media Network

جنگشاہی میں بجلی کی طویل بندش، پانی کی فراہمی کی معطلی اور ریلوے اسٹیشن پر بہاوالدین زکریا

جنگشاہی میں بجلی کی طویل بندش، پانی کی فراہمی کی معطلی اور ریلوے اسٹیشن پر بہاوالدین زکریا

(ڈسٹرکٹ رپورٹر سبحان علی)
جنگشاہی میں بجلی کی طویل بندش، پانی کی فراہمی کی معطلی اور ریلوے اسٹیشن پر بہاوالدین زکریا ایکسپریس، عوامی ایکسپریس، سکھر ایکسپریس اور مہران ایکسپریس کے سٹاپ کی منسوخی کے خلاف تاجر برادری اور شہریوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔
احتجاج کے دوران مظاہرین نے صحافیوں سے نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ بجلی نہ ہونے کے باعث پانی کی سپلائی مکمل طور پر بند ہے جس کی وجہ سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے اسٹاپ ہٹائے جانے سے علاقے کے لوگوں کے لیے سفر مزید مشکل ہو گیا ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ واپڈا کی جانب سے بھاری بل بھیجے جا رہے ہیں جبکہ بل ادا کرنے کے باوجود بجلی کی فراہمی کو یقینی نہیں بنایا جا رہا اور ماہانہ بھی اضافہ کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب ریلوے حکام کی جانب سے عملہ کم کرنے کا جواز ٹکٹوں کی کم فروخت کو دیا جا رہا ہے جو کہ حقیقت کے برعکس ہے کیونکہ زکریا ایکسپریس اور عوامی ایکسپریس ہر ماہ لاکھوں روپے کماتی ہیں۔
مظاہرین نے چیف جسٹس آف پاکستان، چیف جسٹس آف سندھ، وفاقی وزیر ریلوے اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ جنگشاہی میں بجلی اور پانی کی سپلائی فوری طور پر بحال کی جائے، ریلوے اسٹیشن پر عملہ دوبارہ تعینات کیا جائے اور منسوخ شدہ ٹرینوں کے اسٹاپ بحال کیے جائیں تاکہ عوام کو سفر میں سہولت میسر آسکے۔احتجاجی مظاہرے میں تاجر برادری کے رہنما فاروق احمد پٹھان، رانا محمد اقبال، حاجی راشد آرائیں، وقاص مغل، ملک نواز جوکیو، خدا بخش سلچھا اور دیگر شہریوں نے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *