سیالکوٹ(قاری خواجہ سے)آل پاکستان گوجر ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) ضلع سیالکوٹ کی منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری 19 جولائی بروز اتوار شام 6:00 بجے بیسٹ میرج ہال سیدپور، گوندل روڑ سیالکوٹ میں منعقد ہوگی۔ تقریب کے میزبان و چیئرمین چوہدری عباس پڈانہ کے مطابق اس موقع پر چوہدری محمد ارمغان سبحانی وفاقی وزیر، چوہدری عابد رضا سابق ایم این اے گجرات، چوہدری اقبال گجر سابق صوبائی وزیر، چوہدری انوار الحق سابق ایم این اے نارووال، چوہدری طارق سبحانی ایم پی اے سیالکوٹ، نوابزادہ طاہر الملک سابق مشیر وزیر اعلیٰ، چوہدری مقبول گجر سابق وزیر آزاد کشمیر، چوہدری ندیم اصغر کائرہ سابق تحصیل ناظم، چوہدری اکبر ابرہیم وزیر آزاد کشمیر، شاکر چوہدری، چوہدری خالد سمیت دیگر معزز شخصیات شرکت کریں گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ آل پاکستان گجر ایسوسی ایشن کے مرکزی قائدین چوہدری تاج محمد گجر، چوہدری ارشد ضیاء گجر، چوہدری رشید احمد کسانہ، چوہدری ثناء اللہ گورسی، چوہدری حلیم اختر بھولی، چوہدری محمد خالق گجر، چوہدری محمد سلیم کھاری ایڈووکیٹ مرکزی صدر آل پاکستان گجر ایسوسی ایشن، چوہدری محمد شکیل ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری آل پاکستان گجر ایسوسی ایشن، چوہدری محمد شکور اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ، چوہدری شکیل گجر، چوہدری عکاس گجر سمیت ملک بھر سے بالعموم اور ضلع سیالکوٹ سے بالخصوص گجر برادری کے قائدین بھی شرکت کریں گے۔ منتظمین نے تمام احباب سے بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔
آل پاکستان گوجر ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) ضلع سیالکوٹ کی منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری کا انعقاد









Leave a Reply