Sky Pakistan

Pakistan Largest Digital Media Network

جنگشاہی ملک کے 79ویں جشنِ آزادی کے سلسلے میں 13 اگست کو

جنگشاہی ملک کے 79ویں جشنِ آزادی کے سلسلے میں 13 اگست کو

ڈسٹر ٹھٹھ رپوٹر سبحان علی) جنگشاہی ملک کے 79ویں جشنِ آزادی کے سلسلے میں 13 اگست کو جنگشاہی شہر کے گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول میں ایک شاندار اور پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں اسکول کے ہیڈ ماسٹر، اساتذہ، طلبہ اور والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کے دوران طلبہ نے پاکستان کی آزادی کی جدوجہد، وطن سے محبت اور قومی یکجہتی کے حوالے سے ملی نغمے اور قومی ترانہ پیش کیا، جس پر شرکاء نے طلبہ کو بھرپور داد دی۔

اس موقع پر طلبہ نے جشنِ آزادی جوش و جذبے سے منایا، جبکہ “پاکستان زندہ باد”، “پاک فوج زندہ باد” اور “سندھ پولیس زندہ باد” کے نعرے بھی بلند کیے گئے۔ مقررین نے کہا کہ پاک فوج ملک کے دفاع، سلامتی، خودمختاری اور سرحدوں کی حفاظت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی ایس ایچ او جنگشاہی پوسٹ زاہد حسین پنہور اور اسکول کے ہیڈ ماسٹر ذوالفقار علی پلیجو تھے۔ اس موقع پر نجف جوکھیو، محمد ہاشم پلیجو اور علی احمد میمن بھی موجود تھے۔

ہیڈ ماسٹر ذوالفقار علی پلیجو نے اپنے خطاب میں آزادی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارے لیے ایک عظیم نعمت ہے۔ طلبہ ملک کا مستقبل ہیں، اس لیے انہیں محنت اور لگن کے ساتھ تعلیم حاصل کرکے مستقبل میں ملک و قوم کی خدمت کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔

اس موقع پر ایس ایچ او زاہد حسین پنہور نے طلبہ کو منشیات سے مکمل طور پر دور رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ منشیات نوجوان نسل اور معاشرے کے لیے ایک خطرناک ناسور ہے۔ طلبہ تعلیم، کھیلوں اور مثبت سرگرمیوں کو اپنی زندگی کا مقصد بنائیں اور اپنے مستقبل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھیں۔

تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، خوشحالی، ترقی اور امن کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *