Sky Pakistan

Pakistan Largest Digital Media Network

رجوعہ فٹبال میلہ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے

رجوعہ فٹبال میلہ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے

سمندری (تحصیل رپورٹر عثمان قادری)رجوعہ فٹبال میلہ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی فٹبال ٹیموں اور شائقین انعامات کا سلسلہ جاری ہے میاں محسن اقبال یو ایس اے عرف انوکھا منڈا کی جانب سے بمپر پرائز انعامات دیے جا رہے ہیں
تفصیلات کے مطابق میاں محسن اقبال انوکھا منڈا کی جانب سے اخری لمحات میں گول کرنے والے کھلاڑیوں کے لیے 10 لاکھ روپے اور پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فٹ بالر کو عمرہ پیکج کا اعلان کیا گیا ہے میاں محسن اقبال کا کہنا ہے کہ جہاں سرپرست رجوعہ فٹبال میلہ حافظ نعیم اختر کی جانب سے نیشنل لیول کا فٹبال میلہ سجایا گیا ہے جس میں پورے ملک سے ٹیموں نے حصہ لیا ہے جس پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اسی طرح اس کو مزید کامیاب بنانے کے لیے اور فٹبال کھلاڑیوں کی پرموشن کے لیے انہوں نے بڑے بڑے انعامات دینے کا فیصلہ کیا ہے کوارٹر فائنل سیمی فائنل اور فائنل میں انعامات کی رقم 20 لاکھ تک بھی دی جائے گی شائقین فٹبال کا کہنا ہے کہ محسن خان انوکھا منڈا نے فٹبال میلہ شائقین اور کھلاڑیوں کے لیے بمپر پرائز انعامات کا اعلان کر کے علاقہ کے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں ان کا کہنا ہے کہ محسن خان کے بمبر پرائز اعلانات پورے ملک میں مشہور ہو چکے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *