
ہیڈ لائن
مرکزی انجمن تاجران اڈا 5 چک کے وفد کی ڈپٹی کمشنر ننکانہ رعنا حمید سے ملاقات، تاجروں کے مسائل اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلۂ خیال
ننکانہ صاحب (بیورو چیف عبدالستار)
مرکزی انجمن تاجران اڈا 5 چک کے وفد نے ڈپٹی کمشنر ننکانہ محترمہ رعنا حمید سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ وفد میں پنجاب اسمبلی کے رکن اور امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 117 جناب طارق محمود باجوہ، مرکزی انجمن تاجران اڈا 5 چک کے نمائندگان اور دیگر معزز شخصیات شامل تھیں۔

ملاقات کے آغاز میں وفد کی جانب سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ کو گلدستہ پیش کیا گیا اور ضلع ننکانہ صاحب کی ترقی، تاجروں کو درپیش مسائل اور عوامی فلاح و بہبود کے مختلف امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر اڈا 5 چک بازار کی صفائی، سکیورٹی، تجاوزات، نکاسی آب، سڑکوں کی مرمت، سٹریٹ لائٹس اور تاجروں کو درپیش دیگر مسائل سے متعلق تجاویز پیش کی گئیں۔ وفد نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ تاجر برادری مقامی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور بازار کی بہتری کے لیے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گی۔

ڈپٹی کمشنر رعنا حمید نے وفد کی تجاویز اور مطالبات کو غور سے سنا اور مسائل کے حل کے لیے متعلقہ اداروں کو ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام اور تاجر برادری کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
پنجاب اسمبلی کے رکن اور امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 117 جناب طارق محمود باجوہ نے کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور ان کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ اڈا 5 چک اور گردونواح کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
ملاقات کے اختتام پر مرکزی انجمن تاجران اڈا 5 چک کے وفد نے ڈپٹی کمشنر ننکانہ رعنا حمید کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ پیش کیے گئے مسائل جلد حل ہوں گے جس سے تاجر برادری اور عوام کو ریلیف ملے گا











Leave a Reply