Sky Pakistan

Pakistan Largest Digital Media Network

گاؤں محمد حسن پلوجو میں قائم گورنمنٹ گرلز

گاؤں محمد حسن پلوجو میں قائم گورنمنٹ گرلز

ڈسٹرکٹ رپورٹر سبحان علی) جنگشاہی
گاؤں محمد حسن پلوجو میں قائم گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول حاجی محمود پلوجو کا صحافیوں کی جانب سے اچانک دورہ کیا گیا جہاں پر سکول مقررہ وقت پر بند پایا گیا۔ صبح 9 بجے کے بعد بھی سکول کا دروازہ نہ کھلا اور نہ ہی تدریسی عملہ موجود تھا جس کی وجہ سے طلباء پریشان نظر آئے۔

اس موقع پر چھوٹے طلباء نے سکول کے باہر احتجاج کرتے ہوئے بیٹھ کر ’’سکول کھولو، سکول کھولو‘‘ کے نعرے لگائے۔ مکینوں اور والدین نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کی غیر حاضری اور سکولوں کی بندش سے بچوں کی پڑھائی شدید متاثر ہو رہی ہے۔انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ ڈائریکٹر سکولز، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ٹھٹو اور دیگر متعلقہ حکام فوری طور پر نوٹس لیں اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرکے سکول میں حاضری اور تدریسی عمل کو یقینی بنایا جائے تاکہ طلباء کا مستقبل محفوظ ہو سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *