Sky Pakistan

Pakistan Largest Digital Media Network

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جنگشاہی، ضلع ٹھٹھو میں 5 اگست “یوم کشمیر استحصال

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جنگشاہی، ضلع ٹھٹھو میں 5 اگست "یوم کشمیر استحصال

ڈسٹرکٹ ٹھٹھ رپورٹر سبحان علی) جنگشاہی
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جنگشاہی، ضلع ٹھٹھو میں 5 اگست “یوم کشمیر استحصال” کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پروگرام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حضور بخش خاصخیلی کی ہدایات پر منعقد کیا گیا۔
تقریب میں اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر اساتذہ اور طلباء کی جانب سے ایک آگاہی ریلی بھی نکالی گئی جس میں کشمیریوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔
مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ 5 اگست 2019 کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی آئینی حیثیت کا خاتمہ عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستانی قوم کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گی۔تقریب کے آخر میں ملکی سلامتی، ترقی اور کشمیری عوام کے حقوق کی بحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *