Sky Pakistan

Pakistan Largest Digital Media Network

جنگ شاہی شہر میں صفائی کی ناقص صورتحال اور کھلے گٹروں کے

جنگ شاہی شہر میں صفائی کی ناقص صورتحال اور کھلے گٹروں کے

ڈسٹرکٹ رپوٹر سبحان علی

جنگ شاہی شہر میں صفائی کی ناقص صورتحال اور کھلے گٹروں کے باعث شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں، خصوصاً میڈیکل اسٹورز اور اسپتالوں کے سامنے گٹر کھلے ہونے کے باعث گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، جس سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔ کئی افراد، بالخصوص بچے، ان کھلے گٹروں میں گر کر زخمی بھی ہو چکے ہیں۔

اقلیتی کونسلر ہمیر مل اور دیگر شہریوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنگ شاہی شہر میں صفائی کا کوئی مؤثر نظام موجود نہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ یونین کونسل کے چیئرمین نے گزشتہ تین سال کے دوران نہ کوئی اہم اجلاس طلب کیا اور نہ ہی کسی قسم کا نمایاں ترقیاتی کام کرایا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھلے گٹروں اور گندگی کے باعث مچھروں کی افزائش میں اضافہ ہو رہا ہے، جس سے مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ خصوصاً اسپتالوں اور میڈیکل اسٹورز کے سامنے اس قسم کی صورتحال انتہائی تشویشناک اور خطرناک ہے۔

شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے، صفائی کے نظام کو بہتر بنانے، کھلے گٹروں کو ڈھانپنے اور جنگ شاہی شہر میں صحت مند اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *