Sky Pakistan

Pakistan Largest Digital Media Network

جامع مسجید میں عظیم الشان عرس مبارک کی روحانی تقریب

جامع مسجید میں عظیم الشان عرس مبارک کی روحانی تقریب

ڈسٹرکٹ ٹہٹہ رپوٹر سبحان علی)جنگ شاھی جامع مسجید میں عظیم الشان عرس مبارک کی روحانی تقریب، اولیائے کرام اور استاذ الحفاظ کی خدمات پر خراجِ عقیدت پیش
تفصیلات کے مطابق
جنگ شاھی شہر کی جامع مسجد میں مختلف اولیائے کرام کے عرس مبارک نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائے گئے۔ تقریب کی صدارت جامع مسجد کے پیش امام، علامہ مولانا الحاج فضل اللہ حسینی نے کی، جبکہ اختتامی دعا علامہ سید منظور حسین شاہ نے کی اس عظیم الشان عرس مبارک کا اھتمام استاد الحفاظ قبلہ سائیں حافظ محمد حسین حسینی رحمۃ اللہ علیہ کے شاگردوں نے کیا ۔

تقریب میں حضرت امام ربانی مجدد الف ثانی رحمۃ اللہ علیہ، حضرت داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ، حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی رحمۃ اللہ علیہ، اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ اور استاد الحفاظ قبلہ سائیں حافظ محمد حسین حسینی رحمۃ اللہ علیہ کی دینی، علمی اور روحانی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔ مقررین نے ان بزرگوں کی امتِ مسلمہ کے لیے گراں قدر خدمات کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔

اس روحانی محفل میں علامہ سید منظور حسین شاہ، علامہ مولانا الحاج فضل اللہ حسینی، علامہ مولانا غلام مصطفیٰ نعیمی، علامہ مولانا محمد یامین ناریجو حسینی، علامہ حافظ علی حسن حسینی، علامہ مولانا افضل کریم خلیفہ، علامہ حافظ عبدالقادر پلیجو حسینی، حافظ ممتاز علی ناریجو حسینی، علامہ مولانا سجاد حسین جوکھیو حسینی، علامہ مولانا محمد زاہد گابار حسینی، علامہ مولانا علی اکبر گابار حسینی، علامہ مولانا حافظ محمد عادل حسینی، علامہ مولانا حافظ افصار احمد قادری اور علامہ مولانا حافظ محمد صادق حسینی سمیت علماء کرام، حفاظ اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

استاذ الحفاظ قبلہ سائیں حافظ محمد حسین حسینی رحمۃ اللہ علیہ کے شاگردوں نے اپنے عظیم استاد کی دینی، تدریسی اور اصلاحی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی۔ تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، استحکام، امتِ مسلمہ کے اتحاد اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *