
محمد عمیر ڈپٹی بیوروچیف سے
جامع مسجد بلال، محلہ ممتاز آباد، موڑ ایمن آباد قبرستان روڈ، گوجرانوالہ میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حضرت مولانا محمد صہیب مجاہد صاحب نے کہاکہ ایمان صرف زبان سے اقرار کا نام نہیں بلکہ ایسا یقین ہے جس کے اثرات انسان کے کردار، عبادات، معاملات اور اخلاق میں نمایاں ہوں۔ جو لوگ ایمان کے تقاضوں سے غفلت برتتے اور گناہوں پر اصرار کرتے ہیں،

اگر توبہ اور اصلاح کی طرف رجوع نہ کریں تو وہ آخرت میں سخت خسارے سے دوچار ہوں گے۔
انہوں نے زور دیا کہ ہر مسلمان اپنے عقائد کا جائزہ لے، قرآن و سنت کی تعلیمات کو مضبوطی سے تھامے اور اپنی زندگی کو نماز، صدقہ و خیرات، دیانت داری، وفائے عہد، صبر اور تقویٰ سے آراستہ کرے۔ یہی وہ راستہ ہے جو اللہ تعالیٰ کی رضا، مغفرت اور جنت کی کامیابی تک پہنچاتا ہے












Leave a Reply