عظیم ثناخوانِ مُصطفیٰ جناب امیر حمزہ قادری کی جانب سے اہم پیغام
اس غیر حتمی موسمی تبدیلیوں کے پیشِ نظر خود کا اور اپنے پیاروں خاص خیال رکھیں
سیالکوٹ(قاری خواجہ سے) علاقے کی معروف ثناخواں شخصیت محترم جناب امیر حمزہ قادری صاحب نے اس خراب موسمی صورتحال کے متعلق خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اس غیر حتمی موسمی تبدیلیوں کے پیشِ نظر خود کا اور اپنے پیاروں خاص خیال رکھیں۔انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ اور اس کے گردونواح میں شدید بارشوں کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے لہٰذا بلا ضروت سفر سر گُریز کریں۔اس موسم میں سیر و تفریح سے اجتناب کریں۔خود کو اور اپنے بچوں کو بجلی کے کھمبوں اور تاروں سے دور رکھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ موسمی صورتحال کی اپڈیٹس پر نظر رکھیں تاکہ آپ کو مزید پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔آخر میں ان کا کہنا تھا کہ اللہ کریم ان بارشوں کا ہمارے لیئے باعثِ رحمت بنائے آمین۔
عظیم ثناخوانِ مُصطفیٰ جناب امیر حمزہ قادری کی جانب سے اہم پیغام












Leave a Reply