
موڑایمن آباد محلہ ممتاز آباد کےاہلِ علاقہ اور مرحومین کے لواحقین سے اہم اپیل
محمد عمیر ڈپٹی بیوروچیف سے
محمد صہیب مجاہد صاحب نے کہا ہے کہ مسلسل مون سون بارشوں کے باعث قبرستان میں متعدد قبریں بیٹھ گئی ہیں اور مزید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

تمام حضرات سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ جن کے عزیز و اقارب اس قبرستان میں مدفون ہیں، وہ ازراہِ کرم اپنے مرحومین کی قبروں پر خود تشریف لائیں، مٹی ڈال کر انہیں درست کریں اور اگر کسی قبر کو مزید مرمت کی ضرورت ہو تو اس کا بھی اہتمام کریں۔
اپنے مرحومین کی قبروں کی دیکھ بھال محبت، وفاداری اور احساسِ ذمہ داری کی علامت ہے۔ آئیے، ہم سب مل کر قبرستان کی حفاظت کریں اور اپنے پیاروں کی آخری آرام گاہوں کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
اللہ تعالیٰ تمام مرحومین کی مغفرت فرمائے، ان کی قبروں کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنائے، اور ہمیں اپنے مرحومین کے حقوق ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔












Leave a Reply