ملتان: (کرائم رپورٹر ایم علی )آن لائن جواء گیمز کا بڑھتا رجحان، نوجوان مالی تباہی کے دہانے پر
ملتان سمیت ملک بھر میں آن لائن جواء اور بیٹنگ گیمز تیزی سے نوجوانوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہیں۔ راتوں رات امیر بننے کے خواب میں متعدد نوجوان لاکھوں روپے گنوا چکے ہیں، جبکہ بعض افراد اپنی جمع پونجی، زیورات اور جائیداد تک فروخت کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ان گیمز کی تشہیر اور آسان کمائی کے جھوٹے دعوے نوجوانوں کو راغب کر رہے ہیں، جس کے نتیجے میں کئی خاندان شدید مالی اور ذہنی مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں
ملتان کے سماجی حلقوں نے حکومت، متعلقہ اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ آن لائن جواء گیمز کے خلاف مؤثر کارروائی، عوامی آگاہی مہم اور سخت نگرانی کا نظام بنایا جائے تاکہ نوجوان نسل کو اس بڑھتے ہوئے خطرے سے محفوظ رکھا جا سکے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں آن لائن جواء قانونی طور پر ممنوع ہے، اور حالیہ عرصے میں متعلقہ حکام نے متعدد غیر قانونی بیٹنگ ایپس کے خلاف کارروائیاں بھی کی ہیں، تاہم ماہرین کے مطابق نئی ایپس اور آن لائن پلیٹ فارمز مسلسل سامنے آ رہے ہیں، جس کے باعث مؤثر اور مسلسل نگرانی کی ضرورت ہ












Leave a Reply