ملتان: مساج سینٹر کی آڑ میں مبینہ فحاشی کا اڈہ بے نقاب، 7 افراد گرفتار، مقدمہ درج
ملتان:(کرائم رپورٹر ایم علی) تھانہ ڈی ایچ اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ایسے مساج سینٹر پر چھاپہ مارا جہاں پولیس کے مطابق مبینہ طور پر فحاشی اور بدکاری کا کاروبار چلایا جا رہا تھا۔ پولیس نے کارروائی کے بعد مقدمہ درج کر لیا۔
ایف آئی آر کے مطابق پولیس اشتہاری ملزم علی شیر کی موجودگی کی اطلاع پر مذکورہ مقام پر پہنچی۔ گھر کی تلاشی کے دوران پولیس کا کہنا ہے کہ وہاں مساج سینٹر کی آڑ میں مبینہ طور پر غیر قانونی سرگرمیاں جاری تھیں۔ پولیس نے موقع سے 6 خواتین اور ایک مرد کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران 8 افراد، جن میں علی رضا، زوہیب، شاہد، زہیب، آفتاب، شاہ ویز، نثار اور شہباز شامل ہیں، موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جبکہ ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ موقع سے مبینہ طور پر فحاشی سے متعلق شواہد اور نقد رقم برآمد کر کے سرکاری تحویل میں لے لی گئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 371A، 371B اور 216A کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مقدمہ درج ہونا یا گرفتاری عمل میں آنا جرم ثابت ہونے کے مترادف نہیں۔ ملزمان کے خلاف الزامات کا فیصلہ عدالت میں شواہد کی بنیاد پر کیا جائے گا












Leave a Reply