Sky Pakistan

Pakistan Largest Digital Media Network

ملک لبھا خان کی رہائش گاہ پر کارنر میٹنگ، عوام کا چوہدری احسن اسماعیل گجر پر بھرپور اعتماد کا اظہار

ملک لبھا خان کی رہائش گاہ پر کارنر میٹنگ، عوام کا چوہدری احسن اسماعیل گجر پر بھرپور اعتماد کا اظہار

ملک لبھا خان کی رہائش گاہ پر کارنر میٹنگ، عوام کا چوہدری احسن اسماعیل گجر پر بھرپور اعتماد کا اظہار

سیالکوٹ(قاری خواجہ سے) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سیالکوٹ کے حلقہ ایل اے 36 جموں 3 کے نامزد امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی چوہدری احسن اسماعیل گجر نے مترال کلاں میں سیاسی و سماجی شخصیت ملک لبھا خان کی رہائش گاہ پر منعقدہ ایک پُرجوش کارنر میٹنگ سے خطاب کیا۔ اس موقع پر علاقے کے معززین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور چوہدری احسن اسماعیل گجر کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ انتخابات میں انہیں کامیاب بنانے اور پولنگ کے روز بھرپور انداز میں ووٹ کاسٹ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری احسن اسماعیل گجر نے کہا کہ عوام کی محبت، اعتماد اور بھرپور حمایت ان کا قیمتی سرمایہ ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ کامیابی کے بعد حلقے کی تعمیر و ترقی، بنیادی سہولیات کی فراہمی، نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع، بہتر تعلیم، صحت اور عوامی مسائل کے حل کو اولین ترجیح دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت، جمہوری اقدار اور عوام کے حقوق کے تحفظ کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔اس موقع پر ملک لبھا خان سمیت دیگر مقررین نے کہا کہ حلقے کے عوام باشعور ہیں اور وہ ایک دیانتدار، اہل اور عوامی نمائندے کا انتخاب کریں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پولنگ کے روز بھرپور شرکت کو یقینی بنا کر چوہدری احسن اسماعیل گجر کی کامیابی میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں گے۔کارنر میٹنگ میں ملک زائد اعوان، ملک خلیل عباس، عبدالرشید فوجی، ملک فقیر سائیں، ملک صدیق نمبردار، ملک مرید حسین، ملک محمد عارف اعوان سمیت دیگر معززین اور کارکنان بھی موجود تھے، جنہوں نے انتخابی مہم کو مزید مؤثر بنانے اور عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *