ٹھٹھ ڈسٹرکٹ رپورٹر سبحان علی) ٹھٹھ کے صوبائی وزیر علی حسن زرداری کا قدیم گاؤں عرب سولنگی کا دورہ، مبینہ پولیس فورس برہم، تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔
ٹھٹھو: صوبائی وزیر علی حسن زرداری نے قدیم گاؤں عرب سولنگی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پولیس کی مبینہ کارروائی سے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل تفصیل سے سنے ۔ اس موقع پر علاقہ کے معززین اور مکینوں نے صوبائی وزیر کو پولیس کی مبینہ کارروائی سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا۔
صوبائی وزیر علی حسن زرداری نے مبینہ پولیس فورس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے غم و غصے کا اظہار کیا۔ انہوں نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ پولیس افسران کے خلاف فوری تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی اہلکار اختیارات کے ناجائز استعمال کا مرتکب پایا گیا تو اس کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔
دورے کے دوران صوبائی وزیر نے متاثرہ خاندانوں کو یقین دلایا کہ سندھ حکومت انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جن خاندانوں کے گھر متاثر یا تباہ ہوئے ہیں ان کے لیے حکومت نئے مکانات تعمیر کرے گی تاکہ وہ دوبارہ عزت کے ساتھ اپنی زندگی گزار سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ، انصاف کی فراہمی اور متاثرہ افراد کی ہر ممکن مالی اور انتظامی مدد کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
اس موقع پر اہل علاقہ نے صوبائی وزیر کے یقین دہانی کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کے مسائل جلد حل ہو جائیں گے اور تحقیقات میں اگر کوئی ذمہ دار پایا گیا تو قانون کے مطابق موثر کارروائی کی جائے گی۔












Leave a Reply