
عظیم الشان جمعتہ المبارک میں بیان قاری خواجہ صاحب فرمائیں گے
جمعتہ المبارک کے بیان کا موضوع شانِ اولیاء بزبانِ قرآن ہو گا
پاکپتن(ڈسٹرکٹ بیورو چیف)تفصیلات کے مطابق مرکزی جامع مسجد غوثیہ پُل باہمنی 10km بنگہ حیات دیپالپور روڈ ضلع پاکپتن شریف میں عظیم الشان جمعتہ المبارک میں بیان معروف مذہبی و سماجی شخصیت حضرت علامہ مولانا قاری خواجہ فیض فرید پیرزادہ صاحب (ممبر پریس کلب پاکپتن شریف رجسٹرڈ) کی سعادت حاصل کریں گے۔قاری خواجہ صاحب کا کہنا تھا کہ برادرِ مکرم علاقے کی معروف مذہبی شخصیت حضرت علامہ مولانا قاری شبیر حُسین قادری ناظم اہلسنت ضلع پاکپتن کے حُکم کی تعمیل کرتے ہوئے یہ شرف حاصل ہو رہا ہے۔قاری خواجہ صاحب نے بتایا کہ جمعتہ المبارک میں بیان کا موضوع شانِ اولیاء بزبانِ قرآن ہو گا۔قاری خواجہ صاحب کا مزید کہنا تھا کہ مجھ بندہ نہ چیز کی یہ اس جگہ پہ پہلی حاضری ہو گی اللہ کریم اس حاضری کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے آمین۔انہوں نے آخر میں کہا کہ انبیاء علیہ السلام اور صحابہءکرام کے بعد جو دین کی تلبیغ ہوئی وہ مبارک ہستیاں اولیاء کرام کی تھی۔لہٰذا ہم پر قرآن و سُنہ کے مطابق ان مبارک ہستیوں کا ادب کرنا لازم ہے۔اللہ کریم سب کو عقلِ تسلیم عطا فرمائیں اور ان مبارک ہستیوں کا ادب ہمارے دلوں میں پیدا فرمائے آمین۔تمام اہلِ علاقہ کو دعوت عام ہے کہ اس روحانی خطاب سے اپنے قلوب و اذہان کو منور فرمائیں۔












Leave a Reply