
ملتان: دیگر صوبوں سے اسمگل ہونے والی کروڑوں روپے مالیت کی آئس پکڑی گئی، 4 ملزمان گرفتار
ملتان(کرائم رپورٹر ایم علی) میں پنجاب نارکوٹکس فورس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے دیگر صوبوں سے اسمگل کی جانے والی کروڑوں روپے مالیت کی 15 کلو گرام آئس برآمد کر کے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان پنجاب نارکوٹکس کنٹرول کے مطابق گرفتار ملزمان بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ گروہ چلا رہے تھے اور آئس گلگت بلتستان اور بلوچستان سے ملتان منتقل کی جا رہی تھی۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان اس مہلک منشیات کو تعلیمی اداروں کے طلبہ اور نوجوانوں میں فروخت کرتے تھے، جس سے نوجوان نسل کو نشے کی لعنت میں مبتلا کیا جا رہا تھا۔
ترجمان کے مطابق برآمد ہونے والی آئس کی مالیت کروڑوں روپے ہے، جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے تاکہ اس نیٹ ورک سے وابستہ دیگر افراد کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔
پنجاب نارکوٹکس فورس کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں منشیات فروشوں اور اسمگلروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور نوجوان نسل کو منشیات سے محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔












Leave a Reply