قاری خواجہ صاحب کا آصف بلال چوہان کی صحافتی خدمات پر انہیں خراجِ تحسین پاکپتن(ڈسٹرکٹ بیورو چیف)تفصیلات کے مطابق پاکپتن کی ثصیل عارفوالہ سے صحافی آصف بلال چوہان کے تازہ کالم “جذبات غریب اور حالات حاضر” کو مقامی سطح پر زبردست پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ آصف بلال چوہان نے اپنے کالم میں موجودہ مہنگائی، غریب کے مسائل اور عوام کی امید کو نہایت عمدہ انداز میں بیان کیا۔ کالم شائع ہوتے ہی سوشل میڈیا، واٹس ایپ گروپس اور مقامی حلقوں میں موضوع بحث بن گیا۔قارئین نے کالم کو سراہتے ہوئے کہا کہ آصف بلال چوہان نے غریب کے دل کی آواز کو قلم کے ذریعے اجاگر کیا ہے۔ نوجوانوں، تاجروں اور عام شہریوں کی بڑی تعداد نے کالم کو شیئر کر کے مصنف کی کاوش کو خراج تحسین پیش کیا۔ادبی اور صحافتی حلقوں نے بھی آصف بلال چوہان کی تحریر کو “وقت کی ضرورت” قرار دیا اور کہا کہ ایسے کالم ہی معاشرے میں مثبت سوچ اور امید پیدا کرتے ہیں۔آصف بلال چوہان نے پذیرائی پر تمام قارئین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ بھی عوامی مسائل کو اجاگر کرتے رہیں گے۔عظیم مذہبی و سماجی شخصیت محترم جناب قاری خواجہ فیض فرید پیرزادہ(ممبر پریس کلب پاکپتن)کی جانب سے جناب آصف بلال چوہان کو ان کی اعلٰی صحافتی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کیلیئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
عظیم سینیئر صحافی جناب آصف بلال چوہان کے کالم کو زبردست پذیرائی ملی












Leave a Reply