تحصیل پھالیہ کے گاؤں سیرے شریف سے تعلق رکھنے والی محترمہ حنا ارشد تارڑ صاحبہ کی ڈپٹی کمشنر خانیوال تعینات
منڈی بہاؤالدین(قاری خواجہ سے)تفصیلات کے مطابق یہ تحصیل پھالیہ کا بہت بڑا اعزاز ہے۔آپ ضلع منڈی بہاؤالدین سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر ہیں،جو پورے ضلع کے لیے باعثِ فخر ہے۔محترمہ حنا ارشد تارڑ صاحبہ کا شمار پاکستان کے قابل اور فرض شناس افسران میں ہوتا ہے۔آپ نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور سے گریجویشن کی۔بعد ازاں ایم ایس میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔دورانِ تعلیم ہی پہلی کوشش میں CSS کا امتحان کامیابی سے پاس کیا۔بعد ازاں انہوں نے برطانیہ سے Chevening اسکالرشپ پر ڈگری حاصل کیا۔خانیوال میں تعیناتی سے قبل وہ ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ صحت حکومتِ پنجاب کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔ان کی پیشہ ورانہ شناخت میرٹ،شفافیت، مؤثر گورننس، عوامی خدمت اور انتظامی اصلاحات سے وابستہ ہے۔محترمہ ایک قابل عزت تارڑ فیملی سے تعلق رکھتی ہیں۔ آپ حاجی محمد ارشد تارڑ مرحوم سابق پرنسپل گورنمنٹ پائلٹ ہائیر سیکنڈری سکول پھالیہ کی صاحبزادی ہیں ۔آپ کی چھوٹی بہن بھی مقابلے کا امتحان پاس کر کے اسسٹنٹ کمشنر منتخب ہوئی۔
تحصیل پھالیہ کے گاؤں سیرے شریفسے تعلق رکھنے والی محترمہ حنا ارشد تارڑ صاحبہ کی ڈپٹی کمشنر خانیوال تعینات












Leave a Reply