Sky Pakistan

Pakistan Largest Digital Media Network

جنگشاہی سٹی ایکشن کمیٹی کے سرپرست اعلیٰ حاجی غلام مصطفی جاکرو کی

جنگشاہی سٹی ایکشن کمیٹی کے سرپرست اعلیٰ حاجی غلام مصطفی جاکرو کی

(ڈسٹرکٹ ٹھٹھ رپورٹر سبحان علی)

جنگشاہی سٹی ایکشن کمیٹی کے سرپرست اعلیٰ حاجی غلام مصطفی جاکرو کی قیادت میں ایک اہم وفد نے پانی اور بجلی کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ وزراء اور منتخب نمائندوں سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق جنگشاہی میں بجلی کی طویل بندش اور پینے کے پانی کی شدید قلت کے باعث عوام میں بے چینی پھیل گئی ہے۔ عوامی مشکلات کے پیش نظر جنگشاہی سٹی ایکشن کمیٹی کے سرپرست اعلیٰ حاجی غلام مصطفی جاکرو کی سربراہی میں ایک وفد جس میں محمد صالح میرانی، دین محمد جاکرو، رانا محمد اقبال، اظہر جاکرو اور اعجاز احمد جاکرو شامل تھے نے ایم این اے صادق علی میمن سے ملاقات کی۔

وفد نے ایم این اے صادق علی میمن کو جنگشاہی میں بجلی کی طویل بندش اور پینے کے پانی کے سنگین بحران سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر صادق علی میمن نے کہا کہ جنگشاہی کے کئی دیہات میں پانی کی پائپ لائنیں بچھانے کا کام تیزی سے جاری ہے اور جنگشاہی شہر کو جلد پینے کا پانی بھی فراہم کر دیا جائے گا۔ انہوں نے واپڈا حکام سے بجلی کے لوڈ کے حوالے سے بات کی اور لوڈ کم کرنے کی کوشش بھی کی۔

بعد ازاں وفد نے صوبے کے وزیر اوقاف سید ایاز علی شاہ سے بھی ملاقات کی اور انہیں علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا۔ سید ایاز علی شاہ نے فوری طور پر متعلقہ اداروں کے حکام سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ضروری ہدایات جاری کیں اور مسائل کے جلد حل کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر جنگشاہی سٹی ایکشن کمیٹی کے سرپرست اعلیٰ حاجی غلام مصطفی جاکرو نے کہا کہ عوامی مسائل کے مکمل حل تک ان کی جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ روزانہ متعلقہ اداروں اور حکام سے ملاقات کریں گے اور عوام کے حقوق کے لیے آواز اٹھائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *