Sky Pakistan

Pakistan Largest Digital Media Network

جنگشاہی کے گاؤں محمد حسن پلیجو اور گاؤں گلزار علی پلیجو کے لیے کروڑوں روپے کی

جنگشاہی کے گاؤں محمد حسن پلیجو اور گاؤں گلزار علی پلیجو کے لیے کروڑوں روپے کی

(ڈسٹرکٹ ٹھٹھ رپورٹر سبحان علی
جنگشاہی کے گاؤں محمد حسن پلیجو اور گاؤں گلزار علی پلیجو کے لیے کروڑوں روپے کی لاگت سے ایم این اے صادق علی میمن کی منظور شدہ پیور بلاک اور رین ڈرینج سکیم میں بڑے پیمانے پر کرپشن بے نقاب ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق ٹھیکیدار عمران نے مبینہ طور پر سکیم کے فنڈز میں خورد برد کی اور غائب کر دیا۔ معلوم ہوا ہے کہ 11 ہزار اسکوائر فٹ کا کام طے شدہ میں سے صرف گلزار علی پلیجو گاؤں میں تقریباً ایک ہزار اسکوائر فٹ کا کام ہوا جبکہ یہ کام بھی ادھورا رہ گیا ہے۔ دوسری جانب محمد حسن پلیجو کا گاؤں مکمل طور پر نظر انداز کر دیا گیا ہے جس سے علاقہ مکینوں میں شدید بے چینی اور مایوسی پائی جاتی ہے۔


متاثرہ دیہاتیوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں پہلے بھی کئی ترقیاتی سکیموں میں اس طرح کی بے ضابطگیاں اور کرپشن سامنے آچکی ہے لیکن متعلقہ حکام کی جانب سے کوئی موثر کارروائی نہیں کی گئی۔
اہل دیہہ نے حکومت، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اس سکیم میں ہونے والی مبینہ کرپشن کا فوری نوٹس لے کر شفاف تحقیقات کرائیں، ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور باقی ماندہ کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ان کے جائز مطالبات نہ مانے گئے تو وہ سخت احتجاج پر مجبور ہوں گے۔
واضح رہے کہ مذکورہ سکیم کی منظوری پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم این اے صادق علی میمن نے دی تھی جو اب مبینہ کرپشن کی زد میں آ گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *