.پاکستان کی مسلح افواج اور آرمی چیف جنرل سید عاسم منیر کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے .ہےپاک افواج اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو خراجِ تحسین، ملکی دفاع میں مکمل یکجہتی کا اظہار
گوجرانوالہ پریس کلب عالم چوک رجسٹرڈ، گوجرانوالہ چوہدری عظمت اللہ مہر، سرپرستِ اعلیٰ طارق اشرف خاں، نائب صدر ہارون جٹ اور ایگزیکٹو ممبر مہر جاوید اقبال نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ہم پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور ملکی دفاع و سلامتی کے لیے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک افواج نے ہر مشکل گھڑی میں وطنِ عزیز کے دفاع، امن و استحکام اور عوام کے تحفظ کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں، جنہیں پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمارے وطنِ عزیز پاکستان کو ہمیشہ امن، ترقی اور استحکام عطا فرمائے اور ہماری افواج کو ہر میدان میں کامیابی نصیب فرمائے۔
پاکستان زندہ باد — پاک افواج پائندہ باد









Leave a Reply