Sky Pakistan

Pakistan Largest Digital Media Network

وزیرِ اعلٰی پنجاب کی تحصیل عارفوالہ آمد۔پُرتباک استقبال کیا گیا

وزیرِ اعلٰی پنجاب کی تحصیل عارفوالہ آمد۔پُرتباک استقبال کیا گیا

وزیراعلی مریم نواز شریف نے طلبہ سے عارف والا نواز شریف سکول آف ایمننس کا افتتاح کرایا
پاکپتن(ڈسٹرکٹ بیورو چیف)تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلٰی پنجاب کی تحصیل عارفوالہ آمد ہوئی۔ساہیوال ڈویژن کے لئے 10 نواز شریف سکول آف ایمننس کا باقاعدہ آغاز کا سلسلہ۔وزیراعلٰی پنجاب نے طلبہ سے عارف والا نواز شریف سکول آف ایمننس کا افتتاح کرایا۔افتتاحی تقریب کے خطاب میں وزیرِ اعلٰی پنجاب کا کہنا تھا کہ الحمد لله پنجاب کے طلبہ کیلیئے ایک لاکھ لیپ ٹاپ کا اعلان کرتے ہیں۔مزید 50 ہزار ہونہار طلبہ کیلیئے سکالر شپ کا اجراء۔طلبہ خواتین اور بزرگوں کیلیئے مفت گرین بس کا انتظام۔تقریب میں وزیر تعلیم رانا سکندر حیات۔مریم اورنگزیب۔ڈپٹی کمشنر جناب آصف رضا صاحب۔ڈی پی او جناب جاوید چدھڑ صاحب۔میاں احمد رضا خا مانیکا MNA۔سردار منصب علی ڈوگر MPA۔موتیا مسعود خالد MPA۔فرزانہ عباس ایڈووکیٹMPA۔کے ساتھ دیگر شخصیات و طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔معروف شخصیت قاری خواجہ فیض فرید پیرزادہ نے وزیرِ اعلٰی کے ان اقدامات کو سراہا اور انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔قاری خواجہ صاحب کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت لمحہ بہ لمحہ اپنی عوام کی خدمت میں مصروفِ عمل ہے۔اور عنقریب بقیہ کچھ مسائل کو بھی حکومت احسن انداز میں حل کرے گی۔اللہ کریم ان سب کا حامی و ناصر ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *